نامور گلوکارہ مہناز بیگم کی 9 ویں برسی منائی گئی

     نامور گلوکارہ مہناز بیگم کی 9 ویں برسی منائی گئی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو،ٹیلیوژن اور فلم کی نامور گلوکارہ مہناز بیگم کی 9 ویں برسی منائی گئی۔چار دہائیوں تک اپنی مدھر آواز سے فلمی گیتوں کو امر کرنے والی گلوکارہ مہناز 1955ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ان کا اصل نام تسنیم تھا۔ وہ برصغیر کی معروف مغنیہ اور سوزخواں کجن بیگم کی صاحب زادی تھیں۔گیتوں کے ذریعے جلد ان کی شہرت ٹی وی سے فلم اسکرین تک پھیل گئی۔ گلوکارہ مہناز نے باقاعدہ طور پر 1972ء  میں فنِ موسیقی میں قدم رکھا اور ریڈیو، ٹی وی اور فلم میں اپنی مسحور کن آواز سے لاتعداد گیتوں کو پہچان دی۔مہناز نے مجموعی طور پر 1500ء  سے زائد گانے ریکارڈ کروائے۔ ابتداء  میں ہی انہیں نثار بزمی، روبن گھوش، سہیل رانا، وجاہت عطرے سمیت دیگر نامور موسیقاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

فنی خدمات پر مہناز کو 13 مرتبہ نگار فلم ایوارڈ سے نوازاگیا۔ وہ موت سے قبل طویل عرصے علیل رہیں۔ انہوں نے 19 جنوری 2013ء کو کراچی سے امریکا کا رختِ سفر باندھا لیکن دورانِ پرواز مہناز بیگم کی حالت بگڑنے پر انہیں بحرین کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملی۔

مزید :

کلچر -