فلموں میں معاشرتی مسائل اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، فضاء علی

فلموں میں معاشرتی مسائل اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، فضاء علی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل فضاء علی نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کاکام لیا جاتا ہے جب کہ معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کا اس سے بہترکوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔فضاء علی نے کہا کہ دنیاکی تمام بڑی فلم انڈسٹریز میں ایسی نت نئی کہانیوں پرفلمیں بنائی جارہی ہیں جن کو دیکھ کرعقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ان فلموں میں ہماری زندگی سے وابستہ ان تمام شعبوں کو خوبصورتی سے پیش کرنے کے ساتھ دلچسپ اندازسے معلومات دی جاتی ہے۔  بدقسمتی سے ہمارے ہاں لالی ووڈ میں بننے والی فلموں کی تعداد میں جہاں ہر سال حیرت انگیزکمی آتی رہی ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ فلمیں بنائیں جائیں۔

 تاکہ پاکستان کی فلم انڈسٹری بہت تیزی کے ساتھ ترقی کرے اور اس کے لئے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار اد ا کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -