ایم ایس دھونی میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، حارث رؤف

ایم ایس دھونی میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، حارث رؤف

  

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ایم ایس دھونی ان کے فیورٹ کھلاڑی ہیں،ان کو بہت فالو کیا ہے، فیورٹ کھلاڑی دوسرے ممالک کے بھی ہیں اور وہ ہمیشہ سینئر کھلاڑیوں کو فالو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف جب بگ بیش لیگ کیلئے آسٹریلیا میں موجود تھے تو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی 7 نمبر کی شرٹ کی تصاویر لگا کر اپنے پیغام میں خوشی اور اعزاز کا اظہار کیا۔

پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے بتایا کہ ایم ایس دھونی ان کے فیورٹ کھلاڑی ہیں انہوں نے ان کو بہت فالو کیا ہے، فیورٹ کھلاڑی دوسرے ممالک کے بھی ہیں اور وہ ہمیشہ سینئر کھلاڑیوں کو فالو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔حارث رؤف نے بتایا کہ سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کی جانب سے ملنے والی شرٹ کو بہت شہرت ملی، بھارتی کرکٹ ٹیم سے رابطے رہے ہیں اور یہ رابطے اس وقت قائم ہوئے جب پہلی مرتبہ سڈنی میں بھارتی ٹیم سے ملاقات ہو ئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -