ٹیسٹ رینکنگ،فاسٹ باؤلر شاہین شاہ 5 ویں پوزیشن پر براجمان
دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنو لابوشین پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے۔پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا دوسرا نمبر ہے۔جبکہ کپتان بابر اعظم رینکنگ میں 9ویں نمبر پر برقرار ہیں بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بولنگ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق پاکستان کے حسن علی کا ٹیسٹ رینکنگ میں 11 واں نمبر ہے۔