عمان کرکٹ لیگ آج شروع،لیجنڈز کرکٹرز ایکشن میں نظر آئینگے

عمان کرکٹ لیگ آج شروع،لیجنڈز کرکٹرز ایکشن میں نظر آئینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عمان (آئی این پی)عمان میں لیجنڈز لیگ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے،لیگ کا آغاز (آج)جمعرات سے ہوگا۔عمان میں ہونے والی لیجنڈز ٹی ٹوئنٹی لیگ میں تین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دنیائیکرکٹ کے سابق اسٹار کھلاڑ ی ایکشن میں دکھائی دیں گے، بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار  امیتابھ بچن اس ایونٹ کے ایمبیسڈر مقررکیے گئے ہیں۔ ٹیموں میں ایشیا لائنز، انڈیا مہاراجا اور  ورلڈ جائنٹس شامل ہیں، ہر ٹیم میں 16، 16 کرکٹرز ہوں گے۔ ایشیا لائنز میں پاکستان کے8کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں ان میں شاہد آفریدی، یونس خان، شعیب اختر، محمد حفیظ، محمد یوسف، مصباح الحق، اظہر محمود اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔ انڈیا مہاراجا میں وریندر سہواگ، یووراج سنگھ، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، ظہیر خان، ہربھجن سنگھ اور نیان مونگیا اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ ورلڈ جائنٹس میں جنوبی افریقا کے جونٹی رہوڈز، عمران طاہر، ہرشل گبز، مورنی مورکل، فاف ڈوپلیسی اور ایلبی مورکل، آسٹریلیا کے بریٹ لی اور بریڈ ہیڈن،، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور سنیل نارائن،، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری اور کورے اینڈرسن، انگلینڈ کیکیون پیٹرسن اور مونٹی پنیسار اور آئرلینڈ کیکیون اوبرائن شامل ہیں۔