بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

  

میلبرن(این این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیرئیر کا آخری سیزن ہوگا۔ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا تاہم اس کی کچھ وجوہات ہیں۔ میرا بہت زیادہ سفرکرنا میرے 3 سال کے بیٹے کے لئے اچھا نہیں ہے اوریہ میرے لئے بہت اہم بات ہے،میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے۔

 اورمجھے لگتا ہے کہ میری ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پربھی رہ چکی ہیں،ثانیہ مرزا ڈبلیوٹی اے کی سنگل رینکنگ میں ٹاپ 30 میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -