ٹی پی ایل ٹریکر کا Jiye ٹیکنالوجیز کے ساتھ معاہدہ 

ٹی پی ایل ٹریکر کا Jiye ٹیکنالوجیز کے ساتھ معاہدہ 

  

لاہور (پ۔ر) ڈیجیٹل میپنگ، ٹریکنگ اور IoT سروسزفراہم کرنے والے پاکستان کے اہم ترین ادارے، ٹی پی ایل ٹریکر نے لوکیشن پر مبنی سروسز کی فراہمی کے لیے پاکستان کے تیزی سے ترقی کرنے والے ایگری ٹیک(زرعی ٹیکنالوجی) پلیٹ فارم، Jiye ٹیکنالوجیز کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کرلیا۔جدید سہولیات فراہم کرنے والے دونوں اداروں کے مابین ہونے والے اس اشتراکی عمل کا مقصد موجودہ ایکوسسٹم کی ڈیجیٹل طرز پرجدت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پاکستان کے زرعی شعبہ کے ساتھ منسلک کاشت کاروں اور دیگر کاروباری امور کو معاونت فراہم کرنے کے لیے Jiye ٹیک کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔شعبہ زراعت،ملک کی معیشت میں معاونت کرنے والا سب سے بڑا شعبہ ہے۔ جس میں 42.3% افرادی قوت کو ملازمت کے مواقع کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جی ڈی پی میں 18.9% کے حصے کا حامل ہونا ہے۔Jiye ٹیکنالوجیزایک تیزی سے ترقی کرنے والا ایگری ٹیک(زرعی ٹیکنالوجی) پلیٹ فارم ہے، جو کاشت کاروں اور کاروباری امور کو قابل بھروسہ سپلائی چین ماڈل سے منسلک کرتا ہے۔ٹی پی ایل ٹریکر سے ہونے والا یہ اشتراک، زرعی ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی کے حوالے سے ایک جدید اور مستحکم منظر نامے کی تخلیق کے لیے Jiye کے پلیٹ فارم کے لیے ایک مضبوط انفرااسٹرکچر کی فراہمی کی جانب اٹھایا جانے والا پہلا قدم ہے۔ شعبہ زراعت روایتی طریقوں کے ذریعے ایک طویل مدت سے اپنے امور انجام دے رہا ہے تاہم عالمی ایکوسسٹمز کی تبدیلی کے ساتھ،اس صنعت میں ترقی کے لیے ان مثبت اور روشن امکانات کے بیج بوناناگزیر ہوگیا ہے اور ٹی پی ایل ٹریکر کو اس حوالے سے بنیادی کردار ادا کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید :

کامرس -