واپڈا سوسائٹی شیخوپورہ، ترقیاتی کام تاخیر کا شکار

  واپڈا سوسائٹی شیخوپورہ، ترقیاتی کام تاخیر کا شکار

  

لاہور (پ ر) واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی شیخوپورہ کے صدر عبدالحفیظ خان کا کرونا کا بہانہ بنا کر سوسائٹی معاملات میں تاخیر معمول بن گیا۔ اڑھائی سال سے سالانہ اجلاس عام بھی منعقد نہ ہو سکا۔ ممبران سوسائٹی خوار ہونے لگے۔ سوسائٹی صدر اور سیکرٹری کی ذاتی لڑائی میں ممبران سوسائٹی کا کوئی پرسان حال نہیں۔ محکمہ کے بائی لاز کے مطابق سوسائٹی کا ماہانہ اجلاس بھی سوسائٹی آفس میں منعقد ہونا چاہیے جبکہ صدر کی مرضی سے سوسائٹی ماہانہ میٹنگ بھی روڑ ریزیڈینس کینال بینک لاہور میں منعقد ہوتا ہے اس سلسلہ میں لاکھوں روپے ٹی اے ڈی اے کی مد میں سوسائٹی کا خرچ کر چکے ہیں جو بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔ سرکل رجسٹرار شیخوپورہ نے سوسائٹی کمیٹی کے خلاف تقریباً ڈیڑھ سال قبل رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب کو ایک تفصیلی رپورٹ ارسال کی۔ جس کو نظر انداز کردیا گیا تھا اور کمیٹی کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ سوسائٹی میں کسی قسم کا کوئی غیر قانونی قبضہ نہ ہے۔ سوسائٹی کے موجودہ صدر درخواست بازی سے سوسائٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

 صدر سوسائٹی بار بار سکیورٹی گارڈز کو تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ عبدالحفیظ خان عرصہ دو سال سے سوسائٹی کے ہیڈ کواٹر پر نہ کوئی اجلاس منعقد کر سکا ہے اور نہ ہی سالانہ اجلاس عام منعقد کروایا ہے۔ 

مزید :

کامرس -