پاور سیکٹر سینٹر آف ایکسی لینس پاور سیکٹر کے اہلکاروں کو علم سے آراستہ کررہا 

پاور سیکٹر سینٹر آف ایکسی لینس پاور سیکٹر کے اہلکاروں کو علم سے آراستہ کررہا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (DISCOs)، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) اور نیشنل پاور کنٹرول سینٹرکے نئے قائم کردہ مارکیٹ امپلیمینٹیشن اینڈ ریگولیٹری افیئر ڈیپارٹمنٹ (MIRAD)  کے افسران اور انجینئرنگ پروفیشنلز کے لیے لمز(LUMS) میں قائم پاور سیکٹر سینٹر آف ایکسی لینس (PSCE) کے تحت ٹرانسمیشن پلاننگ پر تین روزہ ماڈیول-II پر ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ پاور سیکٹر سینٹر آف ایکسی لینس ایک تربیتی اور علمی مرکز ہے جسے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA-G) اور لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔ ٹریننگ میں 50 شرکاء نے حصہ لیا۔ یہ ٹریننگ پروگرام، ماڈیول-I کا تسلسل تھا جس میں ٹرانسمیشن پلاننگ کے اہم شعبوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ شرکاء کو پاور سسٹم اسٹڈیز Power System Studies، نیٹ ورک پلاننگ اینڈ ایکسپنشن ٹیکنیکNetwork Planning and Expansion techniques  اور عالمی معیار کے مطابق حکمت عملیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ یہ تربیت پاور سسٹم اسٹڈیز کے لیے عالمی سطح پر استعمال ہونے والے مشہور سافٹ ویئر   ، پاور سسٹم سمیلیٹر فار انجینئرنگ (PSS/E) کے ذریعے دی گئی۔مارکیٹ امپلیمینٹیشن اینڈ ریگولیٹری افیئر ڈیپارٹمنٹ کے نو منتخب شرکاء کو ماڈیول-II کے آغاز سے پہلے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA-G) نے اپنے وسائل پر PSS/E کے استعمال پر ایک علیحدہ  اعلیٰ درجے کی تربیت دی۔

مزید :

کامرس -