او جی ڈی سی ایل کی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کیلئے بسوں کا عطیہ

او جی ڈی سی ایل کی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کیلئے بسوں کا عطیہ

  

 لاہور(پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) جو ای اینڈ پی سیکٹر میں صف اول کی کمپنی کا اعزاز رکھتی ہے اور مختلف شعبوں میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں (سی ایس آر) کے اقدامات کے ذریعے ملک بھر میں مقامی آبادیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطالبات اور ضروریات کو مدنظر رکھے ہوئے او جی ؎ڈی سی ایل نے گزشتہ روز کرک کالج کی انتظامیہ کو مبلغ 2 کروڑ روپے مالیت کی 45 سیٹر نئی بس کا عطیہ دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کی اس سہولت سے کرک کالج میں پڑھنے والی مقامی غریب گھرانوں کی طالبات کو ان کے گھروں میں مفت پک اینڈ ڈراپ کی سروس کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے اپنے سی ایس آر پروگرام کے تحت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ضلع کرک میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کے لئے 45  سیٹر (ائیر کینڈیشنڈ) بس کالج انتظامیہ کو فراہم کی ہے۔ 2 کروڑ روپے مالیت کی بس گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ضلع کرک میں پڑھنے والی کم و بیش 600 طالبات کو ان کی سفری سہولیات میں پیش آنی والی مشکلات میں مدد گار ثابت ہو گی۔ واضح رہے او جی ڈی سی ایل انتظامیہ نے کالج کی پرنسپل کی درخواست اور متعلقہ ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک، مقامی معززین علاقہ اور ڈپٹی کمشنر ضلع کرک کی سفارش پر مذکورہ ائیرکنڈیشنڈ بس کی فراہمی کا انتظام کیا ہے۔ ضلع کرک کے پسماندہ دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کا زیادہ تر تعلق غریب گھرانوں سے ہے اور ان طالبات کے پاس کالج میں پڑھنے کے لئے آنے جانے کے لئے مناسب ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر نہ ہیں۔ اور اس کالج میں تقریباً 600 طالبات اس لیول کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ جن میں اکثر کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے اور جن میں اکثر روزہ مرہ ٹرانسپورٹ کے انتظامات میں شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا تھا۔ 

مزید :

کامرس -