ڈی ایچ رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ویلیو گروپ کے ہیڈ آفس کا دورہ
لاہور(پ ر)ڈی ایچ ریل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب باڈی نے صدر میاں طلعت کی قیادت میں ویلیو گروپ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اس موقع پر چئیرمن ویلیو گروپ میاں زاہد اسلام سے ملاقات کی۔میاں زاہد اسلام نے اس موقع پر ڈی ایچ اے کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلقہ امور اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف امور تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر صدر میاں طلعت نے کہا ویلیو گروپ کے آفس آکر بے حد خوشی ہوئی۔ڈی ایچ اے ڈیلر ز کمیونٹی نے جس طرح ح ہماری قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اس پر کمیونٹی کے شکر گزار ہیں انشاللہ کمیونٹی کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے میاں زاہد اسلام نے اس موقع پر کہا کہ گروپوں کی سیاست سے بالا تر ہوکر ہمشیہ کمیونٹی کی خدمت کے لیے کوشش کی ہے اور آیندہ بھی ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل، سیکرٹری اطلاعات و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔