شہباز شریف ایک بار پھر کورونا میں مبتلا، خودکو گھر میں قرنطینہ کرلیا 

 شہباز شریف ایک بار پھر کورونا میں مبتلا، خودکو گھر میں قرنطینہ کرلیا 

  

 لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک بار پھر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے شہبازشریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ہے جب کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہ شہروں میں کراچی سرفہرست ہے۔

شہباز کورونا

مزید :

صفحہ اول -