سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیس  کی سماعت 15فروری تک ملتوی

   سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیس  کی سماعت 15فروری تک ملتوی

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔  بدھ کو الیکشن کمیشن کے دو رکنی بنچ نے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار پی ٹی آئی کے وکیل ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے باعث الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوسکے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ وکیل ہائی کورٹ میں ہے، کچھ وقت دیا جائے، جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔

فنڈنگ کیس

مزید :

صفحہ اول -