ایف بی آر نے پراپرٹی ٹیکس کے ریٹس پر عملدرآمد کیلئے 31 جنوری کی نئی تاریخ دیدی

  ایف بی آر نے پراپرٹی ٹیکس کے ریٹس پر عملدرآمد کیلئے 31 جنوری کی نئی تاریخ ...

  

 لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ایف بی آر پراپرٹی ریٹس میں 200 سے 700فیصد اضافہ کے خلاف رئیل اسٹیٹ سیکٹر بلڈر اور ڈویلپرز کے ملک گیر احتجاج کے اعلان کے بعد ایف بی آر نے عملدرآمد  کے لئے31 جنوری کی نئی تاریخ دے دی، سٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد یکم فروری سے نئے ریٹس پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن دینے کا سرکلر جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر بلڈر اور ڈویلپرز نے سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لئے بغیر پراپرٹی ریٹس میں بے تحاشا اضافہ مسترد کر کے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر7دسمبر کو ایف بی آر نے فیصلے پر16 جنوری تک عملدرآمد روک دیا تھا۔ اب فیصلہ نہ ہونے پر ایف بی آر نے31 جنوری تک گزشتہ ریٹس جاری رکھنے کے لئے تاریخ دے دی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -