ججز پارلیمانی کمیٹی نے بھی جسٹس عائشہ کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دیدی

   ججز پارلیمانی کمیٹی نے بھی جسٹس عائشہ کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت ہوا جس میں کمیٹی نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج مقررکرنے کی منظوری دی۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری اتفاق رائے سے دی گئی ہے، ہم سنیارٹی کے طریقہ کار کو ختم نہیں کررہے، ایک خاتون کی پہلی بار تقرری ہورہی ہے تو اس کی منظوری دی ہے اور جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری ملکی مفاد میں دی۔ واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نیجسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

عائشہ تقرر منظوری

مزید :

صفحہ اول -