ایران، روس اور چین کا سی ایچ آئی آر یو عنوان سے مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان 

ایران، روس اور چین کا سی ایچ آئی آر یو عنوان سے مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان 

  

ماسکو (آئی این پی)ایران، روس اور چین مشترکہ بحری مشقیں کرنیوالے ہیں۔روس کے بحرالکاہل بیڑے نے کہا ہے کہ ایران اور چین کیساتھ مشترک بحری مشق انجام دیں گے۔اسپوتنک نیوز کے مطابق، رو س کے بحرالکاہل بیڑے کی کمان نے کہا ہے کہ ایران، روس اور چین خلیج فارس میں یہ مشترکہ بحری مشق انجام دیں گے۔  اس سے پہلے تہران میں روس کے سفیر لوان جاگاریان نے کہا تھا کہ 2021 کے آخر یا 2022 کے آغاز میں روس،ایران اور چین، خلیج فارس میں مشترکہ بحری مشق انجام دیں گے جسکا عنوان ’سی ایچ آئی آر یو‘ ہے۔

بحری مشقیں 

مزید :

صفحہ اول -