ادارہ شماریات نے ساتویں مردم شماری کیلئے 5ارب مانگ لیے

ادارہ شماریات نے ساتویں مردم شماری کیلئے 5ارب مانگ لیے

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ادارہ شماریات نے ساتویں مردم شماری کیلئے 5 ارب روپے مانگ لیے۔ مردم شماری ایڈوائزری کمیٹی نے ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے اپنی سفارشات تیارکرلی ہیں۔ مردم شماری ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق نئی مردم شماری ڈیجیٹل طریقے سے کی جائیگی، ملک میں تمام بلاکس کی سطح تک اسٹرکچر کی جیو ٹیگنگ کی جائیگی اور ڈیجیٹل مردم شماری میں ہر بلاک کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی جائیگی۔   ڈ یجیٹل مردم شماری 18 ماہ میں مکمل کی جائیگی اور عام انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہونگے۔ ادارہ شماریات نے نئی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور نیشنل سینسس کوآرڈینیشن سینٹر کے قیام کے حوالے سے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے سافٹ ویئرکی خریداری کا عمل بھی شروع کردیا گیاہے۔ حکام نے کہا ہے فنڈز کی منظوری کے بعد ڈیجیٹل مردم شماری کا کام تیز کردیا جائیگا اور ادارہ شماریات مقررہ وقت میں ڈیجیٹل مردم شماری کا ٹاسک مکمل کریگا۔

ادارہ شماریات

مزید :

صفحہ اول -