حکومت کی فوجداری قوانین میں ترامیم کا بینہ اجلاس میں پیش کرنے کی منظوری 

  حکومت کی فوجداری قوانین میں ترامیم کا بینہ اجلاس میں پیش کرنے کی منظوری 

  

      اسلام آباد (آئی این پی)تحریک انصاف کی حکومت نے  فوجداری قوانین میں ترامیم لانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے قوانین میں ترامیم وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی منظوری دیدی۔بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کے  زیر صدارت یہاں  قانونی امور پر اہم اجلاس ہواجس  میں وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سمیت وزارت قانون کے حکام نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے فوجداری قوانین میں ترامیم کابینہ میں پیش کرنے کی بھی منظوری دی۔ وزیر اعظم کو حکام کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ تمام ٹیکس ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر ا تفاق رائے سے فیصلہ سازی کی گئی ہے اور فوجداری قانون میں نئے جرائم و دفعات تجویز کیے گئے ہیں۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فوجداری نظام میں اصلاحات لے کر آرہی ہے  اور فوجداری قوانین میں اصلاحات ملک میں قانون و آئین کی بالا دستی کے لئے ناگزیر ہے۔ 

فوجداری قوانین

مزید :

صفحہ اول -