سی پیک کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج کے اقدامات قابل ستائش: چینی سفیر

سی پیک کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج کے اقدامات قابل ستائش: چینی سفیر

  

       راولپنڈی(آئی این پی) چین نے سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  منصوبوں پر پیشرفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چین کے سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورت، باہمی تعاون بڑھانے اور سی پیک پر تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔چین کے سفیر نے سی پیک منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے، سیکیورٹی اور امن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور منصوبوں پر پیشرفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر چیف آف  آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -