حتمی خصوصی پلان ترتیب، پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات 15مئی کو کروانے کا اعلان 

حتمی خصوصی پلان ترتیب، پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات 15مئی کو کروانے کا ...

  

       لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب حکومت نے پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا۔وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا ہے حکومت پنجاب نے بلدیاتی نتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پلان ترتیب دیدیا، پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے نئی لوکل گورنمنٹ کو مقامی حکومتوں کا با اختیار نظام دیں۔ ا س سے پہلے کسی بھی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کام نہیں کرنے دیا، اداروں کے پاس اختیارات نہیں تھے۔ ارکان اسمبلی اور وزراء وہ کام کررہے ہیں جو بلدیاتی اداروں کا کام ہے، وہ کبھی فنڈ ز کے پیچھے اور کبھی ٹھیکیدار کے پیچھے ہوتے ہیں۔ہمارا اصل کام عوامی مسائل کا حل اور قانون سازی ہے۔وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام الرازی ہال میں منعقد ہ سنگت ڈیو یلپمنٹ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پوسٹ گرایجوئیٹ ڈپلومہ ان لوکل سیلف گورنمنٹ کی ری لانچنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اپنے خطاب میں میاں محمودالرشید نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی حکو مت نے سٹیک ہولڈرز کیساتھ ملک کر بہترین بلدیاتی ایکٹ تیار کیا ہے۔ مقامی سطح پر کام کرانے کی ذمہ داری ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کی نہیں ہوتی بلکہ مقامی نمائندوں کی ہوتی ہے۔ ا نہوں نے کہا ممبران پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے کام کرنا چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے متعدد مسائل کے باوجود مقامی اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کئے اورخیبر پختو نخوا میں بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنایا۔ بلدیاتی انتخابات میں میئر کے عوام کی جانب سے براہ راست انتخابات کی تجویز سمیت کئی اصلاحات متعارف کراوئی جا رہی ہے۔ لوکل باڈیز کو مضبوط کرنے کیلئے یہ تجویز بھی ایکٹ میں شامل کی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی حکومت بلدیاتی حکومت کو ختم کر دے تو الیکشن کمیشن 90سے 120دن کے اندر اگلے انتخابات کروائے۔ لوکل گورنمنٹ کیلئے حلقہ بند یا ں 25سال تک کرنے کی تجویز بھی ہے۔ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونگے۔ 

بلدیاتی الیکشن 

مزید :

صفحہ اول -