امریکی صدارتی الیکشن،ہیلری اور ٹرمپ کا دوبارہ مدمقابل آنے کا امکان

      امریکی صدارتی الیکشن،ہیلری اور ٹرمپ کا دوبارہ مدمقابل آنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان، خصوصی رپورٹ) واشنگٹن میں جو نیا سیاسی منظر نامہ ابھر کر سامنے آرہا ہے اس کے مطابق 2016ء کے صدارتی انتخابات کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن 2024ء کے آئندہ صدارتی دنگل میں دوبارہ ایک دوسرے کے مدمقابل آسکتے ہیں۔ سیاسی تخمینوں کے مطابق مختلف وجوہات کی بناء پر 2020ء کے صدارتی انتخابات میں اس وقت کے ری پبلکشن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیمو کریٹک امیدوار جوبائیڈن نے ہرا کر وائٹ ہاؤس میں اقتدار حاصل کیا تھا اور اب ان کا گراف نیچے آرہا ہے۔ کووڈ19- کا مقابلہ کرنے کا غیرمربوط لائحہ عمل معیشت کی گرتی ہوئی صورتحال اور جنوبی بارڈر سے داخل ہونے والے غیر قانونی افراد کو قابو میں لانے اور عمومی امیگریشن پالیسی وضع کرنے میں کنفیوژن کے سبب ڈیمو کریٹک صدر کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس کے علاوہ بائیڈن کی عمر اور کملاہیرس کی غیر مقبولیت  اور  وائٹ ہاؤس کے اہم ایشوز میں صدر کو سپورٹ فراہم کرنے میں ناکامی کے سبب ڈیمو کریٹک پارٹی اپنے امیدوار کے لئے ایک بار پھر ہیلری کلنٹن کی طرف رجوع کرسکتی ہے۔ 
امریکی صدارتی الیکشن 

مزید :

صفحہ اول -