کاہنہ، خاتون ڈاکٹر 3بچوں سمیت قتل، وزیراعلٰی کا نوٹس، ملزمان کی گرفتار کا حکم 

  کاہنہ، خاتون ڈاکٹر 3بچوں سمیت قتل، وزیراعلٰی کا نوٹس، ملزمان کی گرفتار کا ...

  

      لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم سفاک قاتلوں نے ماں کو دو بیٹیوں اور بیٹے سمیت گولیاں مار کر قتل کردیا، مقتولہ کے گھر کے باہر مشکوک گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام  شواہد اکٹھے کر کے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا،دوسری جانب وزیر اعلی ٰپنجاب نے اندوہناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر  فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر 45 سالہ ناہید مبارک زوجہ سبطین احمد عمر 20 سالہ بیٹا تیمور سلطان 15 سالہ بیٹی ماہ نور فاطمہ عمر اور 10 سالہ جنت فاطمہ عمر جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق کاہنہ ایل ڈی اے گول چکر کے قریب مقتولہ ڈاکٹر ناہید نے اپنے گھر میں ہی کلینک بنا رکھا تھا،وہ عرصہ 25 سال سے بچوں کے ہمراہ اس گھر میں مقیم تھیں مقتولہ کا بڑا بیٹا دوسرے گھر میں سویا ہوا تھا جس کے باعث وہ محفوظ رہا تمام افراد کو 30  بور پستول سے  نشانہ بنایا گیا ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک گاڑی کو تلاش کیا جارہا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کاہنہ کے علاقہ میں قتل کی واردات کے وقوعہ کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں ڈاکٹر ناہید سمیت3بچوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات کی خبر ملتے ہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے گھر میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے۔ اس موقعہ پر ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹا¶ن کی سربراہی میں پولیس ٹیمز تشکیل دے دیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔پولیس اور فرانزک ٹیمیں ہر پہلو سے معاملہ کی تفتیش کر رہی ہیں۔جانبحق ہونیوالوں میں 40سالہ ڈاکٹر ناہید مبارک،21سالہ بیٹا تیمور، 16سالہ ماہ نور اور 8سالہ جنت فاطمہ شامل ہیں۔ڈاکٹر ناہید اور بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

خاتون ڈاکٹر قتل

مزید :

صفحہ اول -