نیب کی شہباز شریف کے داماد سے 2کروڑ 40لاکھ کی ریکوری

نیب کی شہباز شریف کے داماد سے 2کروڑ 40لاکھ کی ریکوری

  

لاہور(آئی این پی)  نیب نے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف سے ریکوریاں شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق علی عمران یوسف کی ملکیت میں 5کمپنیوں میں شیئرز اور 2پلازوں میں اثاثے سامنے آئے۔ نیب لاہور نے ان کی ملکیت ثابت ہونے والی پراپرٹی سے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ریکور کر لی۔احتساب عدالت نے علی عمران یوسف کی جانب سے نیب کو ریکوری کرنے سے روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔نیب کی جانب سے علی عمران کی فریز کروائی گئی جائیدادوں میں علی ٹاور لاہور میں 67 یونٹس، علی ٹریڈ سینٹر لاہور میں 50 یونٹس(دکانیں، دفاتر اور اپارٹمنٹس)ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ 5مختلف کمپنیوں میں شیئرز شامل ہیں۔

نیب ریکوری

مزید :

صفحہ اول -