فائیو جی نیٹ ورک آپریشن سے امریکہ میں ایئر لائنز کی پروازیں معطل

    فائیو جی نیٹ ورک آپریشن سے امریکہ میں ایئر لائنز کی پروازیں معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
واشنگٹن(این این آئی)بھارت، جاپان اور متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز نے بدھ کوفائیو جی نیٹ ورک چلانے کے منصوبے کے بعد امریکی شہروں کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایمریٹس ایئرلائنز نے کچھ ہوائی اڈوں پر ففتھ جنریشن نیٹ ورکس کے آپریشن کی وجہ سے بروز بدھ سے تا اطلاع ثانی امریکی شہروں کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا۔کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک نوٹس میں کہا کہ یہ فیصلہ امریکا میں فائیو جی موبائل سروسز کے منصوبہ بند آپریشن سے متعلق آپریشنل خدشات کی وجہ سے کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا کہ کمپنی نے بوسٹن، شکاگو، ڈلاس-فورٹ ورتھ، ہیوسٹن، میامی، نیویارک، آرلینڈو، سان فرانسیسکو اور سیٹل کے لیے پروازیں معطل کی گئیں۔ایمریٹس ایئرلائنز کے ایگزیکٹو نائب صدر عادل الرضا نے کہا کہ فائیوجی نیٹ ورک کے فعال ہونے سے طیاروں میں نیوی گیشن ڈیوائسز متاثر ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ امریکی مقامات کے لیے پروازوں کی معطلی عارضی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ امریکی شہروں کے لیے ہماری زیادہ تر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ ہم نے لاس اینجلس اور نیویارک کے لیے پروازیں معطل نہیں کی ہیں۔ایئر لائنز نے مطالبہ کیا کہ فائیوجینیٹ ورکس کو ہوائی اڈے کے رن ویز سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر رکھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ان نیٹ ورکس کو شروع کرنے سے پہلے جب تک پرواز کے آلات اور مشینوں میں ضروری اپ ڈیٹ اور تبدیلیاں نہیں کی جاتیں اس وقت تک انتظار کیا جائے۔
فائیو جی 

مزید :

صفحہ اول -