حکمران محض بیان بازی کرر ہے ہیں سنجیدگی کہیں دکھائی نہیں دیتی

 حکمران محض بیان بازی کرر ہے ہیں سنجیدگی کہیں دکھائی نہیں دیتی

  

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی،مسلم لیگ (ن) اور اب پی ٹی آئی ان تینوں جماعتوں نے ہی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے نام پر وہاں کی عوام کو لالی پاپ ہی دئیے ہیں ملک کے اور بھی حصوں میں انتظامی یونٹس کو چھوٹا کرنے کے مطالبے ہو رہے ہیں مگر حکمران تو کسی بھی کام میں سنجیدہ ہی نہیں ہیں اور اقتدار میں آکر اپنے سب وعدے بھول گئے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں تو یہ تینوں جماعتیں ہی آئی ہیں اور ان تینوں جماعتوں نے ہی وہاں کی عوام کے ساتھ الیکشنوں کے وقت یہ وعدے کیئے تھے کہ جنوبی پنجاب کی عوام کو الگ صوبہ بنا کر دیں گے مگر حکومت میں آنے کے بعد نہ تو پیپلز پارٹی نے اس پر کوئی کام کیا اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) نے اس ایشو پر کوئی خاطر خواہ کام کیا تھا اور اب موجودہ حکمرانوں کی طرف سے بھی محض اس ایشو پر بیان بازی ہی ہو رہی ہے سنجیدگی تو کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

لیاقت بلوچ 

مزید :

صفحہ اول -