اپوزیشنپوائنٹ سکورننگ کی بجائے  قانون سازی کیلئے حکومت کیساتھ بیٹھے 

  اپوزیشنپوائنٹ سکورننگ کی بجائے  قانون سازی کیلئے حکومت کیساتھ بیٹھے 

  

تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے کہ آپ نے دیکھا ہو گا کہ اسمبلی کے فلور پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی سے کہا کہ اگر آپ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے میں سنجیدہ ہیں تو پھر آئیں ہمارے ساتھ اس ون پوائنٹ ایجنڈے پر بیٹھ کر بات کریں ہماری حکومت کے پاس دوتہائی اکثریت نہیں ہے قانون سازی کے لیئے اپوزیشن ساتھ دے حکومت اس پر فوری کام کا آغاز کردے گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نمبر سکورننگ کرنے کی بجائے اور حکومت پر تنقید کی بجائے اس ون پواینٹ ایشو پر حکومت کے ساتھ بیٹھ جائے جو بھی اس ایشو پر قانون سازی ہونے کی ضرورت ہے اس میں حکومت کا ساتھ دے حکومت اس پر آج ہی کام کا آغاز کردے گی۔

عندلیب عباس

مزید :

صفحہ اول -