حکومت زبردستی بجٹ منظور کراسکتی ہے تو صوبہ بنانے پر ٹال مٹول کیوں؟

 حکومت زبردستی بجٹ منظور کراسکتی ہے تو صوبہ بنانے پر ٹال مٹول کیوں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک بھر کی باقی عوام کی طرح جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ بھی دھوکا دیا ان سے یہ کہہ کر ووٹ تو کیلئے یہ پہلے سو دنوں میں ہی آپکو صوبہ بنا کردیدیں گے اور اب حکومت میں آنے کے بعد اپنے باقی وعدوں کی طرح اس وعدے کو بھی بھول گئے اس ایشو پر بھی پھر سے بل مسلم لیگ کے رکن نے ہی جمع کروایا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی کی جانب سے اس ایشو کو لیکر اپوزیشن سے یہ کہنا کہ ہمارے ساتھ بیٹھ جائے حکومت کی ڈنگ ٹپاؤپالیسی کا ایک حصہ ہے جس طرح سے حکومت نے اپوزیشن کی تمام تر مخالفت کے باجود زبردستی ظالمانہ منی بجٹ کو منظور کروایا ہے تو حکومت جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے پر کیوں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے یہ بات جنوبی پنجاب کی عوام کو سمجھنی چاہئے۔
طارق فضل 

مزید :

صفحہ اول -