اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کو فوقیت دے رہے ہیں:ڈاکٹر امجد علی 

اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کو فوقیت دے رہے ہیں:ڈاکٹر امجد علی 

  

       پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیرِ ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صرف اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کو فوقیت دے رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ملک سے بدعنوانی و اقربا پروری کا خاتمہ کرکے میرٹ و شفافیت متعارف کروایا۔ صرف حلقہ پی کے 6، سوات میں 8 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں، جبکہ مزید 1 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے حلقہ پی کے 6، سوات کے مختلف علاقوں کے عمائدین پر مشتمل وفد کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔  وفد کی سربراہی گل زمین خان، اعظیم اختر اور احسان اللہ گجر کر رہے تھے۔ حلقہ نیابت سے آئے ہوے وفد نے تمام یونین کونسلز و و دور دراز کے دیہاتوں بالخصوص پارڑئی، گورتئی، ناواگئی، گجر آباد، ڈیڈھرہ، کوٹلئی، زرخیلہ اور شموزئی میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کروانے پر صوبائی وزیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ملاقات میں علاقائی ضروریات و مسائل سمیت جاری ترقیاتی سکیموں اور اس حوالے سے آئندہ کے لئے لائحہ عمل سمیت بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر امجدعلی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے اور عوامی نمائندہ گان اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے  نبھا رہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -