سرحد چیمبر کار ڈیلر اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات
پشاور(سٹی رپورٹر)سینر تاجر رہنما و سماجی کارکن غلام بلال جاوید، انجمن تاجران فخر عالم روڈ کے صدر غلام حسین چاند بابر اور سینر نائب صدر سرحد چیمبر کار ڈیلر اسٹینڈنگ کمیٹی حاجی احسان کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ایس پی پشاور ہاروان راشد خان سے پشاور کینٹ میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ کے حوالے سے ملاقات کی، اس موقع پر غلام بلال جاوید نے کہا ہے کہ پشاور کینٹ سمیت پورے پشاور کے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں اضافہ کی وجہ سے تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے شدید بے چینی کا شکار ہیں۔ ایس پی ہارون راشد نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے تاجروں کے تحفظ کے لیے لائحہعمل بنالیا ہے۔ایس ایس پی ہارون راشد نے کہا کہ تاجر برادری کے لئے میں باقاعدہ میٹنگ کرتا رہوں گا،تاجر برادری کسی بھی وقت24/7مجھ سے میرے افسران سے رابطہ کر سکتی ہے،پشاور کے تمام ایس ایچ اوز کوپابند بنا دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی تاجر کی ٹیلی فون کال پر فوری ریسپانس کریں گے اگر تاجر برادری تھانوں یا پولیس دفاتر میں آتی ہے تو انہیں مکمل پروٹوکول دیا جائے کیوں تاجر برادری قانون پسندی کی عملی دلیل ہے۔