اورکزئی پولیس کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار 5کلو چرس برآمد

اورکزئی پولیس کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار 5کلو چرس برآمد

  

ہنگو (بیورورپورٹ)اورکزئی پولیس کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار 5کلوگرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں اس جاری تسلسل میں گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ ڈبوری امتیاز خان اور نارکوٹکس ایری ڈیکشن ٹیم نے علاقہ پختنی کلے روڈ پر ناکہ بندی کے دوران کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تلاشی کے دوران دو منشیات فروشوں جان ولی ولد خیال افضل اور وزیر خان ولد حکیم سکنہ ضلع خیبر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ ڈبوری میں مقدمہ درج کرکے منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -