سعودی عرب سے بے دخل 200 سے زائد پاکستانی کراچی پہنچ گئے

سعودی عرب سے بے دخل 200 سے زائد پاکستانی کراچی پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر) سعودی ایئرلائنز کی دو مختلف پروازوں نے ریاست سے بے دخل کیے گئے 200 سے زائد پاکستانیوں کو کراچی پہنچا دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے مسافروں کو ریاض اور جدہ سے دو پروازوں کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ مسافروں کو سعودی ایئرلائنز کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے 184 ڈی پورٹ کیے گئے مسافر جدہ سے کراچی پہنچے جبکہ دوسری پرواز ایس وی 708 سے ریاض سے 17 ڈی پورٹی مسافروں کو کراچی پہنچایا گیا۔کراچی پہنچنے والے بے دخل پاکستانیوں کی مکمل طور پر طبی جانچ پڑتال اور ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے جس کے باعث مسافروں کی لمبی قطار لگ گئی۔لمبی قطار لگنے پر مسافروں نے احتجاج اور شور شرابہ شروع کردیا۔ایئرپورٹ ذرائع نے بتایاکہ بے دخل کئے گئے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ عام مسافروں کے ٹیسٹ لینے کے بعد کئے جاتے ہیں۔ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ ٹیسٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام مسافروں کو جانچ پڑتال کیلئے ایف آئی اے ایمیگریشن کاؤنٹر منتقل کردیا گیا، ایف آئی اے کی جانب سے جانچ پڑتال کرنے کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔واضح رہے کہ تمام کے تمام بے دخل کئے گئے پاکستانی مسافر مختلف الزامات کے تحت سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے۔