ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عارف اللہ اعوان کی زیر صدارت ضلع بھرمیں جاری انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت محکمہ صحت، تعلیم، پولیس، لوکل گورنمنٹ، ای پی آئی کو آڈینیٹر، ڈی ایچ سی ایس او، پولیو اریڈیکیشن آفیسرز، ایمرجنسی آپریشن سنٹر و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو رواں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عارف اللہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و اہلکار اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیں تاکہ انسداد پولیو مہم کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ریفیوزل کیسز کی کوریج پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے تمام والدین سے اپیل کی کہ انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران اپنے تمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس موذی وائرس کا تدارک یقینی بنایا جا سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -