امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ، 15دنوں میں 17واقعات

امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ، 15دنوں میں 17واقعات

  

     ہوانا(شِنہوا)امریکہ میں نئے سال کے دوران 15 جنوری تک بڑے پیمانے پر فائرنگ کے 17 واقعات ہو ئے ہیں۔کیوبا کے خبر رساں ا دارے پرینسا لاطینی نے ہفتے کے آخر میں رپورٹ کیا کہ گزشتہ  سال امریکہ میں آتشیں اسلحے کے واقعات کی وجہ سے 20ہزار658افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ گزشتہ برس بڑے پیمانے پر فائرنگ کے 691واقعات ریکارڈ کیے گئے۔  پرینسا لاطینی نے آتشی ہتھیار وں کے پرانے  اعداد و شمار کا حوالہ دیا ہے  جو کہ اسلحے کے واقعات کے رجحانات پر نظر رکھنے والی ایک  امریکی ویب سائٹ ہے۔خبررساں ا دارے نے مزید کہا  ہے کہ دیگر اعداد وشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ سال  2019 کے مقابلے میں 2021 کے دوران ایسے آلات سے ہونے والی اموات میں 24 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ذرائع ابلاغ کے اس ادارے نے کہا  ہے کہ فی الحال امریکہ کے پاس اپنی جغرافیائی سرحدوں کے اندر  بسنے  والے لوگوں سے زیادہ خودکار ہتھیار  رکھنے کا افسوسناک عالمی ریکارڈ ہے۔

امریکہ فائرنگ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -