اسلحہ نمائش میں ملوث ملزم  گرفتار، اسلحہ برآمد

    اسلحہ نمائش میں ملوث ملزم  گرفتار، اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ شاہ قبول کی حدود میں اسلحہ نمائش میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے سماجی رابطہ ویب سائٹ فیس بک پر اسلحہ سمیت تصاویر اپلوڈ کی تھیں جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے اسلحہ نمائش میں ملوث عناصر کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اسلحہ سمیت تصاویر اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف بھی خصوصی مہم جاری کیا ہے جس کے دوران اب تک متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اسی طرح گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اسلحہ سمیت ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم ارسلان ولد اورنگزیب سکنہ نمک منڈی کو گرفتار کر لیا،جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -