چمکنی،خواجہ سراء پر فائرنگ کرنیوالا گرفتار

چمکنی،خواجہ سراء پر فائرنگ کرنیوالا گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے خواجہ سراء نینا پر فائرنگ کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم اقدام قتل سمیت متعدد کیسز میں پشاور پولیس کو مطلوب تھا، ملزم نے ڈرانے دھمکانے کی خاطر خواجہ سراء کے گھر کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی تھی ملزم وقتا فوقتاً خواجہ سراء نینا اور اس کے دوسرے ساتھیوں کو دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے خواجہ سراء نینا پر فائرنگ کرنے والے ملزم بلال عرف قاری کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم اقدام قتل اور دیگر متعدد سنگین مقدمات میں پشاور پولیس کو مطلوب تھا کہ چمکنی پولیس نے دھر لیا، ملزم نے ڈرانے دھمکانے کی خاطر خواجہ سراء کے گھر کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی تھی، ملزم وقتا فوقتاً خواجہ سراء نینا اور اس کے دوسرے ساتھیوں کو دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -