پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کی مشکلات ختم کریگی، شازیہ مری

پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کی مشکلات ختم کریگی، شازیہ مری

  

 اسلام آ باد (آئی ا ین پی) پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اقتدار میں آکر عوام کی مشکلات ختم کرے گی، بلاول بھٹو زرداری کا 27 فروری کا لانگ مارچ نالائق حکومت کے خلاف دمادم مست قلندر ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ  نوجوانوں کو روزگار دینے کی بجائے لنگر خانے کا راستہ دکھایا جارہا ہے، عمران خان غریبوں کی جھونپڑی مسمار کرکے پناہ گاہ کا ڈرامہ کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ کسان کو نہ کھاد مل رہی ہے نہ فصلوں کی مناسب قیمت، غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ زندگی بچانے والی ادویات غریب لوگ نہیں خرید سکتے، پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اقتدار میں آکر عوام کی مشکلات ختم کریگی۔

شازیہ مری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -