گلوکارہ آئمہ بیگ کے بنک اکاؤنٹس منجمد،گرفتاری کیلئے چھاپے

گلوکارہ آئمہ بیگ کے بنک اکاؤنٹس منجمد،گرفتاری کیلئے چھاپے

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ آئمہ بیگ کی گرفتاری کیلئے ایف بی آر والے چھاپے ماررہے ہیں،ذرائع کے مطابق ایف  بی آرنے گلوکارہ آئمہ بیگ کے خلاف ٹیکس چوری کی کارروائی شروع کر دی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایف بی آرنے آئمہ بیگ کے تمام بنک اکاؤنٹس منجمد کردیئے جبکہ آئمہ بیگ نے ٹیکس چوری سے بچنے کیلئے ایف بی آرکی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاؤنٹس سے رقم نکلوالی،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گلوکارہ نے اپنے بنک اکاؤنٹس سے اڑھائی کروڑروپے سے زائد رقم نکلوا کراکاؤنٹس خالی کردیئے،ایف بی آرکوآئمہ بیگ کے اکاؤنٹس سے ریکوری نہ ہوسکی، گلوکارہ آئمہ بیگ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آرکی ساڑھے8 کروڑکی نادہندہ ہیں ایف بی آرنے آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کررکھی ہے،ایف بی آرذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ سال 2020,2019,2018 کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -