گوادر اولڈ سٹی ماسٹر پلان ترقی کی نئی را ہیں کھولے گا،جی ڈی اے

  گوادر اولڈ سٹی ماسٹر پلان ترقی کی نئی را ہیں کھولے گا،جی ڈی اے

  

اسلام آباد (آئی این پی) گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان قمبرانی نے کہا ہے کہ گوادر اولڈ سٹی ماسٹر پلان تیزی سے تشکیل دیا جا رہا ہے، یہ مقامی کمیونٹی کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گا۔گوادر پرو کے مطابق گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان قمبرانی نے گوادر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جی ڈی اے آڈیٹوریم میں کھلی کچہری کے دوران کہا کہ گوادر اولڈ سٹی ماسٹر پلان میں تاریخی مقامات کا تحفظ، شاہی بازار، جنت بازار سمیت پرانے بازار، شہر کی گلیوں کی بحالی، نکاسی آب اور سیوریج کے نظام کی اصلاح، گوادر کے کشتی بنانے والوں کیلئے ہنر کی تعلیم شامل ہیں۔گوادر پرو کے مطابق ڈی جی جی ڈی اے مجیب الرحمان نے کہا کہ گوادر اولڈ سٹی ماسٹر پلان کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں جی ڈی اے کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر اولڈ سٹی ماسٹر پلان کی تشکیل میں مقامی لوگوں کو ان کی بصیرت کے حصول کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سماجی اور سیاسی کارکنوں کی تجاویز کے پیش نظر، انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین ترقیاتی منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے چین کے سیلاب کے عطیات کو بھی سراہا اور کہا کہ چین ہمیشہ نازک وقت میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے آگے آتا ہے۔

جی ڈی اے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -