بغیر تجربات انتخابات بذریعہ ای وی ایم کرانا ناقابل فہم، شیریں رحمن 

بغیر تجربات انتخابات بذریعہ ای وی ایم کرانا ناقابل فہم، شیریں رحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے کہا  ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ووٹنگ مشین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، الیکشن کمیشن کو خدشہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک اور جام ہو سکتی ہے۔بدھ کو پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دو ایسے واقعات ہیں جو ای وی ایم کے ذریعے ہونے والے انتخابات پر سنجیدہ سوالات کھڑے کریں گے، تجربات کے بغیر عام انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا ناقابل فہم ہے۔ شیریں رحمان نے کہا کہ دنیا میں کہیں پر بھی پائلٹ ٹیسٹنگ کے بغیر انتخابات نہیں ہوئے، آپ پر پہلے ہی آر ٹی ایس کے ذریعے انتخابات مینج کرنے کا الزام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ الیکشن کمیشن اور اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات کا جائزہ لے۔
شیریں رحمن