منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے: خلیق الرحمان 

      منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے: خلیق الرحمان 

  

      پشاور(سٹاف رپورٹر)منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے، بلاامتیاز کارروائیاں کر رہے ہیں، مشیر ایکسائز خلیق الرحمانمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، پورے صوبے سے منشیات کا خاتمہ کر رہے ہیں، سیکریٹری ایکسائز سید حیدر اقبالمحمود اسلم وزیر ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں جاری انسدا منشیات مہم میں کریک ڈاؤن تیزی سے جاری، صوبہ بھر میں مختلف کامیاب کارروائیاں پہلی کامیاب کاروائی میں تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کا  بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،  24000 گرام (24 کلو) چرس برآمد،دوسری کاروائی میں تھانہ ایکسائز مردان ریجن کا ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام سوزوکی مہران گاڑی سے 1000 گرام ہیروئن برآمد،تیسری کاروائی میں منشیات سمگلر سے 1200 گرام چرس برآمد،تفصیلات کے مطابق مشیر ایکسائز خلیق الرحمان، سید حیدر اقبال سیکریٹری محکمہ ایکسائز اور محمود اسلم وزیر ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں جاری انسدا منشیات مہم میں مسعود الحق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) کی زیر سرپرستی اور وحید خان سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن کی زیر نگرانی محمد ریاض SHO  تھانہ ایکسائز پشاور ریجن اور ضیاء انور خان سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر H گول چوک بطرف موٹروے روڈ پر گاڑی نمبری LEB 3839 کو روک کر تلاشی کے دوران گاڑی سے 24000 گرام (24 کلو) چرس برآمد کی، ملزم محمد عظیم ولد غلام محمد ساکن سرگودھا کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری کاروائی میں عاکف نواز SHO تھانہ ایکسائز مردان اور وقار احمد اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر مردان چارسدہ روڈ پر گاڑی نمبری LRF 491 کو رکنے کا اشارہ کیا، ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے گاڑی کی رفتار مزید تیز کردی، سرکاری گاڑی میں تعاقب کرنے پر ڈرائیور کچھ فاصلے پر گاڑی روڈ سائیڈ پرچھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گاڑی کی تلاشی لینے پر 1000 گرام ہیروئن برآمد کی گئی،  ملزم کی تلاش جاری ہے. تیسری کاروائی میں حاجی کیمپ اڈا جی ٹی روڈ پر مسافر گاڑی میں سوار مخبر شدہ منشیات سمگلر کے پیٹ سے باندھی ہوئی 1200 گرام چرس برآمد کی گئی۔، ملزم سہیل خان ولد مغل شاہ ساکن باڑہ حال سربند بازار چوک کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ تینوں کارروائیوں میں مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر دیئے گئے،۔ یاد رہے کہ محکمہ ایکسائز کے تھانہ ایکسائز پشاور اور مردان ریجن نے 24 گھنٹے کے اندر 3 مختلف کامیاب کاروائیاں کیں اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی جس میں پہلی کاروائی میں 24 کلو گرام چرس، دوسری کاروائی میں 1000 گرام ہیروئن اور تیسری کاروائی میں 1200 گرام چرس شامل ہیں۔ اس حوالے سے مشیر ایکسائز خلیق الرحمان، سیکریٹری ایکسائز سید حیدر اقبال اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز محمود اسلم وزیر نے کامیاب کارروائیوں پر متعلقہ افسران کی کوششوں کو سراہا ہے اور صوبے سے منشیات کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنانے کے لئے بلا تفریق کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -