اسلام آباد سے سرقہ ہونیوالی  گاڑی برآمد،ملزم گرفتار 

اسلام آباد سے سرقہ ہونیوالی  گاڑی برآمد،ملزم گرفتار 

  

پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ غربی پولیس نے بین الصوبائی موٹر کار چور گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق چارسدہ روڈ کے علاقہ سے ہے جس کے قبضہ سے اسلام آباد سے چوری ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مسروقہ گاڑیوں کا لین دین کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس نے دوران تفتیش دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ غربی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ غربی کی حدود میں ایک مشکوک شخص موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ غربی حشمت خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وہاب علی ولد ذوالفقار علی کو حراست میں لے کر اس سے اسلام آباد سے سرقہ ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی ہے، ملزم نے دوران تفتیش مسروقہ گاڑیوں کا لین دین کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، گاڑی برآمدگی سے متعلق اسلام آباد پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -