دریا کنارے ایری گیشن کی اراضی پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کیخلاف کارروائی 

دریا کنارے ایری گیشن کی اراضی پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کیخلاف کارروائی 

  

       چارسدہ(بیورورپورٹ)ضلع انتظامیہ کی جانب سے تحصیل شبقدر میں دریا کنارے محکمہ ایری گیشن کی اراضی پر  قائم غیر قانونی ہاوسنگ سکیم کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی جس میں دریا کنار ے قائم ہاوسنگ سکیم پر کام بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے تحصیل شبقدر میں دریا کابل کنارے پر محکمہ ایری گیشن کی زمین پر قائم غیر قانونی ہاوسنگ سکیم پر کامیاب کاروائی کرکے ہاوسنگ سکیم کی تعمیر پر کام بند کرکے قائم تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعے گرا دیا۔ کاروائی کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ثانیہ صافی،محکمہ ایری گیشن،معدنیات اور پولیس کے بھاری نفری موجود تھی۔ اس موقع پر حاجی زئی پل کے قریب دریا کابل کے کنارے محکمہ ایری گیشن کے اراضی پر قائم غیر قانونی ہاوسنگ سکیم کے پر کام بند کردیا گیا جب کہ اس دوران ہاوسنگ سکیم کے دفتر کو بھاری مشینری سے مسمار کیا گیا۔اس دوران ہاوسنگ سکیم میں موجود بجلی کے 100  کھمبوں کو بھی اکھاڑ کر 80کنال اراضی پر قائم ہاوسنگ سکیم کو ختم کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ  کے احکامات کے مطابق عوام کے وسیع ترمفاد اور عوام کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دریا کنار ے کسی قسم کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی اسلئے مستقبل میں بھی ایسے جگہوں پر ہرقسم کی تعمیر سے گریز کیا جائے جہاں پر عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -