بنوں،آر پی او بنوں ریجن سید اشفاق انور کا پریس کلب بنوں کا دورہ

بنوں،آر پی او بنوں ریجن سید اشفاق انور کا پریس کلب بنوں کا دورہ

  

بنوں (بیورورپورٹ) نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن سید اشفاق انور کا پریس کلب بنوں کا دورہ، ٹریفک مسائل، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں سمیت تھانوں میں عوام کا عزت نفس بحال رکھنے کے لیے فوری اقدامات اولین ترجیحات میں شامل ہے، تفصیلات کے مطابق نو تعینات ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں ڈویژن نے پریس کلب بنوں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی ائی جی سید اشفاق انور نے صدر پریس کلب محمد عالم خان جنرل سیکرٹری عمردیاز خان سمیت پریس کلب کے نومنتخب کابینہ ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ عوام اور انتظامیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے اُمید ہے کہ وہ آئندہ بھی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے کرائم کی روک تھام کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہے ہیں جو آنے والے دنوں میں عوام محسوس کریں گے انہوں نے کہا کہ پولیس تھانوں میں عوام کی عزت نفس کا خیال رکھنے اور ان کے جائز کاموں کو فوری نمٹانے کے ساتھ ساتھ جرائم خاتمے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جائے گی بنوں شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے جامع پلان تشکیل دیا جارہا ہے جس کیلئے ون وے پالیسی کو موثر بنایا جائے گااور شہر کے مختلف چوراہوں میں بنائی جانیوالی غیر قانونی آڈوں کا خاتمہ کیا جائے گا جبکہ علاقے میں روائتی ثالثان جوکہ عوام کے مابین تنازعہ حل کرنے کے نام پر لاکھوں بٹورتے ہیں اس کا قلع قمع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پولیس میں سو فیصد شفافیت سے ہی جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے جس کے لئے بھرپور اقدامات اُٹھائیں گے  پولیس کا کام عوام کی خدمت ہے اس کے علاوہ ہمارا اور کوئی کام نہیں یہ ہمارا فرض ہے اور ہم اس کو ہر صورت نبھائیں گے پولیس کو عوام کی عزت نفس کا خیال رکھنے کا پابند بنائیں گے تاکہ تھانے میں لوگ شکایت کرنے کے لئے دل جمعی اور اطمینان سے آسکیں اوان کا تھانے اور پولیس پر اعتماد بحال ہوں لیکن ہمیں عوام سے بھی توقع ہوگی کہ وہ پولیس کی وردی میں ملبوس انسان کی عزت نفس کا بھی خیال رکھیں کیونکہ وہ ان کی حفاظت پر معمور ہے اور ان کی بھی عزت اور وقار ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے بہتر مفاد کے لئے میڈیا نمائندگان کی نشاندھی اور جائز تنقید ہمارے لئے کارگر ثابت ہوگی بعد ازاں صدر پریس کلب محمد عالم خان اور کابینہ ممبران نے ڈی ائی جی اشفاق انور کو پریس کلب میں جاری ترقیاتی کام کا وزٹ کرایا جس کو سراہتے ہوئے ڈی ائی جی بنوں نے کہا کہ پریس کلب صحافیوں کے ساتھ عوام کا مستقبل وابستہ ہوتا ہیں اسلئے انہیں آرام دہ پر سکون ماحول فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے  وہ معاشرے کی آنکھ کی حیثیت رکھتے ہیں معاشرے میں ان کو جہاں کہیں برائی نظر آئے ان کی نشاہدہی کریں اسی طرح اگر محکمہ پولیس میں کوئی کوتاہی یا غلطی نظر آئے تو ان کی بھی نشاہدہی کریں کیونکہ معاشرے کو آپ سے توقعات ہیں اس موقع پر صدر پریس کلب محمد عالم خان، جنرل سیکرٹری عمر دیاز خان، سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالمنان عادل نے ڈی آئی جی بنوں سید اشفاق انور کو مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ بنوں پریس کلب نے ہمیشہ انتظامیہ اور عوام کے مفاد کے لئے مثبت صحافت کو ترجیح دی ہے اور ائندہ بھی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -