اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی جائیگی: چیف ایگزیکٹو پیسکو

    اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی جائیگی: چیف ایگزیکٹو پیسکو

  

       پشاور(نیوز رپورٹر). پسکومنیجمنٹ جس طرح اپنے صارفین کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے وہاں ملازمین کی اچھی کارکردگی کو بھی سراہتاہے.تاکہ ان میں محکمہ کے لئے مزید کام کرنے کا جذبہ پیدا ہو بلکہ ان کو ترقی کے مواقع بھی میسر ہوں،جز ا وسزا کے اصول پرعمل درآمد کرتے ہوئے پسکو نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پسکو کی ہدایت پر اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اوراہلکاروں کو توصیفی سرٹیکٹس کے ساتھ ساتھ ایک بونس تنخواہ دینے کا اعلان کا بھی اعلان کیا گیاہے،اس سلسلے میں واپڈا ہاؤس پشاور میں ایک سادہ مگر پروقارتقریب منعقد ہوئی جس میں چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان،چیف انجینئرز، اور دیگر سینئرافسران نے شرکت کی،جن شعبہ جات کے افسران اور اہلکاروں کو توصیفی اسناد دی گئیں ہیں ان میں ٹی اینڈ جی ڈیپارٹمنٹ کے چیف انجینئرٹی اینڈ جی طاہرمعین، پسکو کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے انعام اللہ شاہ،ویب ماسٹرطاہرعلی جان، جی ایس او سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر عنائت اللہ، محمدہارون ایکسین پی اینڈ آئی، ، اے ای عمران اللہ،اسٹنٹ فورمین مجاہداللہ،محمدریاض اسٹنٹ فورمین،گل زادہ اسسٹنٹ فورمین،فتح الرحمان ایل ایم، سرویلینس اینڈ انوسٹگیشن ڈیپارٹمنٹ کے منیجر ندیم آفریدی،ڈپٹی منیجرستارخان، خالد اکبر ایڈیشنل ایس ڈی او، اے پی ایس فدامحمد،سیدعثمان شاہ ہیڈکلرک،جان خان جونینئرکلرک،خان جونینئرکلرک،میاں سیف الوہاب ایل ایس،،وسیم اللہ ایل ایس،کلیم اللہ ایل ایس،سیدالابرار  ایل ایس،فردوس خان ایل ایم،محفوظ جان ایل ایم،محمدظہیرٹسٹ اسسٹنٹ،مصطفی کمال ایم آرایس،عامرمصطفی ایل ایس،جاویدخالق ایل ایس،عبدالنصیرخان ایل ایس،حافظ الرحمان ایل ایس،عاظم خان ایل ایس،زربت خان ڈرائیور،زاہدکمال ڈرائیور،مجیدخان ڈرائیور،عثمان علی ڈرائیور،اورنگ زیب ڈرائیور،وقارحسین شاہ اے ایل ایم،اخترنواز ایل ایم،بختیارایل ایم،فضل وہاب ایل ایم،ظاہرشاہ ایل ایم،صادق علی ایل ایم،محمدرضوان اے ایل ایم،عابدعلی شاہ ایل ایم،اشرف علی اے ایل ایم،بختیارعلی اے ایل ایم،وقاص الرحمن نائب قاصد،حبیب الرحمان مالی شامل ہیں،   چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان نے اس موقع پر کہا کہ میں ایوارڈ ملنے والے افسران اوراہلکاروں کو ان کی بہترین کارکردگی پر پر مبارکباد پیش کرتا ہوں  اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں.مجھے اپنے قابل اورمحنتی کارکنوں پر فخر ہے.آپ سب کی کوششوں سے ہم پسکو کوترقی کی راہ پرگامزن کریں گے ہم نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں  اور جو اہداف حاصل کئے ہیں ان میں پسکوبورڈ آف ڈائریکٹرز,فیلڈافسران اور اہلکاروں سب کی مشترکہ کوششیں شامل ہیں، یہ سرٹیفیکٹس دیگر افسران اوعملے کی بہترکارکردگی کے لئے ایک ترغیب ہے اور ہرشعبے میں بہترکارکردگی پر مزید لوگوں کو بھی سرٹیفیکٹس دئیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ فیلڈ کے دیگر شعبے بھی اپنی کارکردگی کو مزید بہتربنائیں تاکہ ان کو بھی بونس تنخواہ اورسرٹیفیکٹس دیئے جائیں،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -