وفاقی ٹیکس محتسب کا ادارہ سہولت کیلئے قیام عمل میں لایا گیا ہے: آصف محمود جاہ

وفاقی ٹیکس محتسب کا ادارہ سہولت کیلئے قیام عمل میں لایا گیا ہے: آصف محمود جاہ

  

       ایبٹ آباد(بیورورپورٹ)وفاقی ٹیکس کے اداروں کے متعلق شکایات کے فوری بلامعاوضہ ازالہ کے لئے ایبٹ آباد میں وفاقی ٹیکس محتسب کے ریجنل دفتر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔وفاقی ٹیکس اتھارٹیز بشمول انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس،کسٹمر اور فیڈرل ایکسائز سے متعلقہ شکایات پر چند دنوں میں فیصلہ ہوگا۔مرکزی حکومت نے وفاقی محتسب کو سپریم کورٹ کے جج کے اختیارات سپرد کئے ہیں۔جو  توئین عدالت پر کاروائی اور 6 ماہ تک کی قید کر سکتے ہیں۔اس حوالہ سے بدھ کے روز وفاقی محتسب آصف محمود جاہ نے ایبٹ آباد میں وفاقی ٹیکس محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر قانون سینئر رہنما مسلم لیگ ن علی افضل خان جدون، ریجنل ڈائریکٹر محمد فرحان،شاد محمد ایڈوائزر انچارج ایبٹ آباد،کرامت اللہ ایڈمن انچارج پشاور،چیمبر آف کامرس کے مرکزی رہنما  حاجی افتحار خان،چیمبر آف کامرس ایبٹ آباد کی کابینہ کے صدر اور ممبران کے علاوہ مختلف شعبوں کے سرکردہ افراد،وکلا،بزنس کمیونٹی سے وابستہ شخصیات موجود تھیں۔وفاقی محتسب آصف محمود جاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کا ادارہ آسانیاں باٹنے کے لئے قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ایبٹ آباد کے ساتھ ایک جذباتی وابستگی ہے 2005کے زلزلے میں یہاں ریلیف کے کام کا موقعہ ملا۔ ایبٹ آباد میں وفاقی محتسب کا دفتر کسی زمانے میں ہوا کرتا تھا جب اس کی معلومات لینے کی کوشش کی تو تسلی بخش جواب نہ ملنے پر یہاں ریجنل دفتر کا قیام کیا ہے۔جہاں فوری بلاتاخیر  بلامعاوضہ مسائل کا حل نکالیں گے۔وفاقی محتسب آصف محمود جاہ کا کہنا تھا وفاقی محتسب کا ادارہ تر نوالہ نہیں حکومت نے سپریم کورٹ کے جج کے اختیارات دیئے ہیں۔توئین عدالت پر بھی کاروائی ہو گی اور چھ ماہ قید بھی سنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس کے حوالہ سے سائلین کسی بھی شکایت پر صرف سادہ کاغذ پر درخواست دیں جس پر فوری ایکشن شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں دادا کیس کر ے تو اس کا پوتا سنتا ہے۔یہاں ایسا نہیں ہوتا۔ وفاقی ٹیکس  محتسب واحد لیگل فورم ہے جہاں مسائل کا حل چند دنوں میں ہوتا ہے۔کوشش ہے اس کو گھنٹوں میں کریں۔انہوں نے کہا کہ شکایت ہے لوگوں کو بلاوجہ تنگ کیا جاتا ہے۔جو بھی بلاوجہ تنگ کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا،وفاقی محتسب آصف محمود جاہ کا کہنا تھا خلاف قانون اختیارات کا استعمال،نناسب رویہ،غیر منصفانہ سلوک،متعصبانہ رویہ،بددیانتی،تاخیری حربوں بار بار نوٹس کے اجرا کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں کو عزت دینی ہے ایک نئی تجاویز ہے جس میں ٹریڈرز اور چیمبر آف کامرس کے وفاقی محتسب میں نمائندہ مقرر کریں گے تاکہ ان کے زریعے بھی کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ ہوگا۔اور تجاویز ایف بی آر کو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ  سب کو پتہ چلے گاوفاقی محتسب پاکستان میں عوام دوست ادارہ ہے جہاں ٹیکس کے مسائل تر جیحآ حل ہونے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -