سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 673پوائنٹس گر گیا، روپیہ ڈالر کے مقابلے میں ڈٹا رہا

  سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 673پوائنٹس گر گیا، روپیہ ڈالر کے مقابلے ...

  

      کراچی(اکنامک  رپورٹر)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑھتے ہوئے تناو ¿،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور جاری کھاتوں کے مسلسل بڑھتے ہوئے خسارہ کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی شدید مندی رہی اور کے ایس ایس 100 انڈیکس 673 پوائنٹس کمی کے بعد 45000پوائنٹس کی سطح سے گر کر44000پوائنٹس کی سطح پر آگیا،مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمائے کے حجم میں 99ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی،تاہم کاروباری حجم میں 7کروڑ سے زائد حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل بدھ کے روز بھی برقرار رہا،مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناو ¿،سیاسی عدم استحکام،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اومی کران وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور جاری کھاتوں کے خسارہ کے باعث مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی جاتی ہے اور سرمایہ کار مارکیٹ میں کھل کر سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں،گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 673پوائنٹس کی نمایاں کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس45000پوائنٹس نفسیاتی حد کھوتے ہوئے 44833پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کے ایس ای 30انڈیکس 274پوائنٹس کمی سے 17651پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 395پوائنٹس کمی سے 30763پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 99ارب روپے سے زائد کی کمی رہی اور مارکیٹ سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب3ارب روپے کی سطح سے گر کر77کھرب3ارب روپے کی سطح پر آگیا،تاہم کاروباری حجم7کروڑ سے زائد حصص کے اضافہ سے 16کروڑ حصص سے بڑھ کر23کروڑ حصص کی سطح پر جا پہنچا۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ ڈٹا رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابے ڈالرکی قیمت خرید 176.20روپے اور قیمت فروخت176.30روپے پر بدستور برقرا ررہی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 177.20روپے اور قیمت فروخت177.70روپے پر مستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے کم ہو کر198.30روپے اور قیمت فروخت201روپے سے کم ہو کر200.80روپے پر آ گئی جبکہ50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت240.50روپے سے بڑھ کر241روپے پر جا پہنچی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6ڈالرز اضافہ کے بعد 1817ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔بدھ کوعالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت200روپے اضافہ سے1لاکھ25ہزار200اوردس گرام سونے کی قیمت 171روپے اضافہ سے1لاکھ7ہزار338روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1450روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -