ترک صدر کا اسرائیل کیساتھ برسوں کی کشیدگی کے بعد برف پگھلنے کا اشارہ

ترک صدر کا اسرائیل کیساتھ برسوں کی کشیدگی کے بعد برف پگھلنے کا اشارہ

  

انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں ایک عشرے سے زیادہ عرصے کی کشیدگی کے بعد برف پگھلنے کا اشارہ دیا ہے اوراس کے ساتھ توانائی کے ایک اہم منصوبے کی حمایت کا اظہارکیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ایردوآن نے البانیا سے وطن لوٹتے ہوئے اسرائیلی رہ نماؤں کے ساتھ بات چیت کا اعتراف کیا اور کہا کہ حکام پائپ لائن کے منصوبے پر مذاکرات بحال کر سکتے ہیں۔اس کے ذریعے بحرمتوسط (مشرقی بحیرہ روم)سے ترکی کے راستے یورپ تک قدرتی گیس مہیا کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی صدراسحاق ہرتصوغ سے بات چیت کر رہے ہیں۔وزیراعظم نفتالی بینیٹ بھی مختلف سطحوں پر پیغامات بھیج رہے ہیں۔انھیں حال ہی میں مشرق اوسط کے یہودی ربیوں کا ایک وفد ملا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم سیاست کرنے جا رہے ہیں تو ایسا تصادم کے ذریعے نہیں کیا جا سکتا،ہمیں امن کی راہ پرسیاست کرنا ہوگی۔

ترک صدر

مزید :

صفحہ اول -