موہالی میں تین کشمیری طلباء پرتشدد،شدید زخمی

  موہالی میں تین کشمیری طلباء پرتشدد،شدید زخمی

  

موہالی /سرینگر (آئی این پی)بھارتی پنجاب کے شہر موہالی میں تین کشمیری طلباء کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں وکشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر کھوہامی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ موہالی کے علاقے Kharar میں پروفیشنل کورسز کرنے والے کشمیری طلبا کو زدوکوب کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ان میں سے دو طلباء رامیشور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جبکہ ایک گرو گوبند سنگھ کالج آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں پڑھ رہا ہے۔محمد ثقلین نامی ایک طالب علم نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کو فون پر بتایا کہ کچھ غنڈوں نے طلباء کے دروازے پر دستک دی اور انہیں بے رحمی سے پیٹنے سے پہلے گھسیٹ کر باہر لے گئے۔

کشمیری طلباء

مزید :

صفحہ اول -