اومیکرون، نیوزی لینڈ نے اپنی سرحدیں عارضی طور پر بند کردیں 

اومیکرون، نیوزی لینڈ نے اپنی سرحدیں عارضی طور پر بند کردیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ولنگٹن(آئی این پی) اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر نیوزی لینڈ حکام نے اپنی سرحدوں کو بند کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت  نے اومیکرون کے خطرے کے باعث عارضی طور پر بیرون ملک مقیم شہریوں اور ویزہ رکھنے والوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ آئسولیشن اور قرنطینہ کے لیے ملک میں جگہ دستیاب نہیں جبکہ نیوزی لینڈ میں کووڈ 19 کے وزیر کرس ہپکنز کے مطابق آئسولین اور قرنطینہ کے لیے کوئی تاریخ نہیں دی جاسکتی کہ کب جگہیں خالی ہوں۔کرس ہپکنز کا کہنا تھا کہ سرحدوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم کابینہ اگلے ایک دو ہفتوں میں مشورے کے بعد مختلف آپشنز پر غور کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اومیکرون کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور دسمبر کے مقابلے میں 10 فیصد زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ گذشتہ 7 دنوں میں اوسط 33 فیصد کیسز سامنے ا?ئے ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں اب تک کورونا کیسز کی تعداد 15 ہزار 249 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 52 افراد اب تک اس مہلک وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
نیوزی  لینڈ

مزید :

صفحہ اول -