کراچی،شادی ہال سے گوشت اور گدھے ملنے کا معاملہ،8افراد گرفتار

  کراچی،شادی ہال سے گوشت اور گدھے ملنے کا معاملہ،8افراد گرفتار

  

کراچی(آئی این پی) فورکے چورنگی کے قریب سے گوشت اور گدھے ملنے کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے معاملے پر پولیس نے چھاپہ مارکر 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق غیر فعال شادی ہال سے 7زندہ گدھے اور بڑی مقدار میں کٹا ہوا گوشت ملا ہے، شادی ہا ل سے ایک گائے کا سر اور گائے کے کھر بھی ملے ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان کے مطابق شادی کی تقریبات کیلئے گائے کا گوشت کاٹا جارہا تھا، جگہ خالی ملنے پر لوگوں نے گدھے باندھ دیئے تھے،تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

گدھے گوشت

مزید :

صفحہ اول -